اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے سات میلن ڈالر کی رقم مختص کی
اقوام متحدہ اور بعض دیگر عالمی تنظیموں نے روہنگیا مسلمانوں کو انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بنگلہ دیش کے عارضی کیمپوں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو غذائی اشیا دوائیں اور دوسرا ضروری سامان پہنچایا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بنگلہ دیش میانمار سرحد پر اپنے عارضی دفاتر بھی قائم کردیئے اور امدادی سامان پہنچانا شروع کردیا ہے۔
اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے سات میلن ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ پناہگزیناں کا کہنا ہے پچھلے دو ہفتے کے دوران تقریبا تین لاکھ روہنگیا مسلمان میانمار کے صوبے راخین سے فرار ہوکے بنگلہ دیش پہنچنے ہیں۔
بنگلہ دیش میں پہلے سے قائم پناہ گزین کیمپ میں گنجائش ختم ہونے کے بعد عالمی ادارے نے سڑکوں کے کنار خیمے لگانا شروع کردیئے ہیں۔