دارالعلوم نظامیہ میں عازمین حرمین طیبین کا استقبال
۔لکھنؤ: دارالعلوم نظامیہ نظام پور ملہور میں حج کے لئے مکہ مکرمہ جا رہے بہیڑی ضلع بریلی سے آئے عازمین کا استقبال کیا گیا۔اس موقع پر دارالعلوم نظامیہ نظام پور ملہور کے صدر المدرسین مولانا بدرا لدین مصباحی نظامی نے کہا کہ حج اسلام کا ایک اہم رکن ہے۔اسلامی عبادات میں حج بنیادی حیثیت رکھتا ہے حج دین ِاسلام کے بنیادی فرائض واراکین میںسے ہے۔جن پر دین ِ اسلام کی عمارت قائم ہے۔اورپوری دنیا سے مسلمان خانۂ کعبہ میں جمع ہو کرعبادت کرتے ہیں۔
مولانا نے کہا کہ حج کی عبادت اور اس کے مناسک خود اس بات کی نشاندہی کرتے اور یاد دہانی کراتے ہیں کہ یہ انفرادی عبادت نہیں ہے بلکہ پوری دنیا سے مسلمان مکہ مکرمہ میں جمع ہو کر خدائے وحدہ لاشریک کے حکم کے تحت حج ابراہیمی ادا کرتے ہیں۔
مولانانے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ کہ جنہیں خانۂ خدا کی زیارت نصیب ہوئی۔اور جو مدینہ شریف جا کر سرکار کے روضہ پر حاضری لگائیں گے۔
اس موقع پر دارالعلوم نظامیہ نظام پور ملہور کے سرپرست نسیم احمد،انتظامیہ،اساتذہ وطلباء نے عازمین حرمین طیبین کی خدمت کا مکمل اہتمام کیا۔اور انہوں نے عازمین حرمین سے ملک و ملت کی دعا کے لئے درخواست کی۔