میرا روڈ: جب سے مودی سرکار اقدار میں آئی ہے پورے ملک میں خانہ جنگی کا سا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ دلتوں اور مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔
Lynching کے خلاف ملک بھر میں سیکولر اقدار کی حامل تنظیموں کی جانب سے بنام #NOT IN MY NAME احتجاج جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کارپوریشن بینک کے سامنے،نیا نگر، میرا روڈ میں کل ہند سماجی تنظیم راشٹریہ امن منچ(National Peace Forum) کی جانب سے پُر امن احتجاج کیا گیا۔احتجاجیوں نے پلے کارڈ پر بے گناہ مسلمانوں اور دلتوں کے قتل کے خلاف مختلف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
ر اشٹریہ امن منچ کے قومی صدر کمالؔ مینائی نے تقریر اپنی تقریر میں فرقہ پرستی کے خلاف لوگوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا ’’اٹھو! کہ ظلم و ستم کا جواب لاناہے۔۔ وطن میں پھر سے نیا انقلاب لانا ہیـ‘‘۔اس احتجاجی پروگرام میں راشٹریہ امن منچ کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے ’’میرا بھائندر کلیکٹیوـ‘‘ اور پہل نامی تنظیموں کے ذمہ داروں میں سے ایڈوکیٹ کشور سامنت، معین انصاری، سہاس ساونت،عظیم تمبولی اور روی کھرات اور محترمہ ثنا دیش مکھ نے بھی شرکت کی۔ راشٹریہ امن منچ کے ذمہ داروں میں خصوصی طور پر اسما عیل باٹلی والا، مسعود اختر شیخ، عبد الرحیم (میرا بھائندر شہر صدر، حقوق انسانی سیل) ، محترمہ نشا خان(ضلع صدر خواتین سیل) اوشا سنگھ(منڈل صدر)ٹی۔کے۔ باسو، کے علاوہ دیگر سیکڑوں امن سیکوں (ممبران امن منچ) نے شرکت کی۔
اس پروگرام کی خصوصیت یہ رہی کہ دلتوں اور مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے افراد نے شریک ہوکر نعرہ احتجاج بلند کیا جس کا لایو ٹیلی کاسٹ فیس بُک پیچ https://www.facebook.com/kamal.minai.98 پر بھی کیا گیا۔