ماہ رمضان صبر وہمدردی ‘وغمگساری کا مہینہ ہے : شیخ ابوبکر
کالی کٹ : ماہ رمضان برکتوں ،نعمتوں اور مغفرت کے حصول کرنے کا مہینہ ہے ۔ماہ صیام صبر وہمدری اور غمگساری کا پیغام دیتا ہے ۔ماہ مبارک امت مسلمہ کیلئے اللہ عزوجل کی جانب سے تحفہ ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار جامعہ مرکز الثقافہ کے سربراہ اعلی اور آل انڈیا سنی جمعیة العلماءکے جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر نے آج یہاں مسجد الھاملی میں بعد نماز ظہر منعقدہ رمضان خطاب“ سے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان کا مہینہ کثرت عبادت وریاضت کا ہے ۔ روزہ، سحری ، افطار ، تراویح ، اعتکاف ، تلاوت قرآن ،صدقات وخیرات یہ ساری چیزیں ہر لمحہ رحمت وبرکت کے نزول کا سبب ہے ۔ شیخ نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ توبہ واستغفار کی کثرت کریں ،۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ ۵۲ رمضان کو بعد نانماز ظہر ایک روزہ عظیم الشان روحانی اجلاس کا انعقاد ہونے جارہاہے ، جس میں دورة القرآن ، ذکر اسماءالبدر ، اجتماعی تلاوت قرآن ،دعوت افطار شامل پرگرامس ہیں ۔جس میں علما وصوفیا سمیت ہزاروں کی تعداد روزہ دار شریک ہونگے ۔ شیخ نے کہاکہ مرکز الثقافہ کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ یومیہ صحن جامعہ میں ہزار روزہ داروں کو اجتماعی افطار ، اور ملک کی مختلف ریاستوں میں اجتماعی افطار ،رمضان فوڈ کٹ کی تقسیم ، صدقہ الفطر کی تقسیم ، محتاجوں اور غریبوں کیلئے کپڑے وراشن کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ شیخ نے اصحاب ثروت سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں خیرات وصدقات ادا کریں اور غریبوں کی حاجت روائی اور ان کی خوشیوں پر خاص توجہ دیں ۔