بیف پر پابندی ملکی معیشت کے لئے نقصاندہ ہے
آئی سی ایف کے تحت منعقد ہ کویت نیشنل پروگرام سے شیخ ابوبکر کا خطاب
کالی کٹ : اسلامک کلچرل آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ کویت نیشنل پروگرام سے سنی جمعیة العلماءکے جنرل سکریٹری اور کالی کٹ مرکز الثقافہ کے سربراہ اعلی شیخ ابوبکر نے کہاکہ بیف پر پابندی ہندوستانی معیشت کیلئے نقصاندہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں کم ازکم ۵۲لاکھ افرادبیف کارو بار سے جڑے ہوئیں ،ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے لے کر چھوٹے بڑے کاروباری بے گھر اور مفلس الحال ہوجائیں گے ۔ شیخ نے کہاکہ بیف صرف مسلمان ہی نہیں کھاتے ہیں بلکہ کئی طبقہ کے لوگ کھاتے ہیں اور بیف کاروباری میں ملوث ہیں ۔شیخ ابوبکر نے کہاکہ تخریبی سیاست سے ملک کی سا لمیت کو خطرہ ہے ،سیاست میں شفافیت لائی جائے ،جمہوری اقدار کا احترام کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ آج ملک کے موجودہ حالات بیحد افسوسناک ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئین کے دائرے میں ہر ہندوستانی شہری کواسکے حقوق کے مطابق سہولت فراہم کی جائے تاکہ سچے اور اچھے ملک کی تعمیر ہوسکے ۔واضح رہے کہ آئی سی ایف کے تحت کویت نیشنل پروگرام سے مرکز بین الاقوامی ۰۴ ویں کانفرنس کا افتتاح شیخ ابوبکر احمد نے کیا۔اس موقع پرمولانا عبید ثقافی ،،انجینئر ابومحمد ،سید حبیب بخاری ،محی الدین کٹی بھی شریک اجلاس رہے ۔پروگرام کی صدارت احمد کے مانیور نے نبھایا۔