سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے علما قائدانہ رول اداکریں:شیخ ابوبکر
تریشور میں سنی جمعیۃ العلما کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ نیشنل علما کانفرنس اختتام پذیر، آخری سیشن میں علمائے کرام سیلاب کی طرح اُمنڈ پڑے،مذہبی رہنماؤں نے ملکی امن وامان وسلامتی کیلئے دعائیں کیں۔
کیرل /تریشور: سنی جمعیۃ العلما کیرالا کے زیر اہتمام تریشور میں منعقدہ سہ روزہ نیشنل علما کانفرنس اختتام پذیر ہوئی،اس موقع پر ملک بھرسے نمائندہ حضرات سمیت ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید شریک رہے۔آخری سیشن کا افتتاح ریاست کے وزیر اعلی پناری ویجین نے کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سنی جمعیۃ العلما کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر جم غفیر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کے جنرل سکریڑی شیخ ابوبکر نے کہاکہ سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے علما قائدانہ رول ادا کریں،شیخ نے کہ سماجی انحطاط پر مغربی تہذیب کا اثر ہے۔ضرورت اس بات کی ہے عوام وخواص مل کر ایک ساتھ معاشرتی تشکیل،خدمت خلق،اور ملکی سلامتی وترقی کیلئے عملی کوشش کریں۔شیخ نے کہاکہ نوجوان طبقہ شدت پسند گروپ کے جھانسے میں نہ آئے۔دہشت گردیکے خاتمہ کیلئے علما کی قیادت ضرورت ہے۔شیخ نے کہاکہ ریاست کو علم وامن کو گہوارا مانا جاتا ہے۔اسے ہر طرح کی مکدور فضا سے پاک رکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ سنی جمعیۃ العلما کیرالا اس طرح کانفرنس کا انعقاد کرکے اگلے پانچ سال تک معاشرتی تشکیل،اصلاح معاشرہ،فروغ تعلیم،جیسے کئی اہم فلاحی ومعاشرتی خدمات کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اس موقع پر اصلاح معاشرہ کے تئیں اہم مقالات پیش کئے گئے۔اور علمائے کرام کو گاؤں،محلہ اور سیکٹر علاقوں کی نمائندگی دی گئی۔اجلاس کے اہم خطبا ڈاکٹر حسین ثقافی،ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری،مولانا عبدالرحمن ثقافی سمیت ریاست مقتدر علما کے اسماء ہیں۔آخری میں شیخ ابوبکر نے سماجی برائیوں کے تئیں عہد لیا۔اور ملکی سلامتی ودشت گردی کے خاتمہ کیلئے عزم مصمم کیا۔