مشرق وسطی پرسعودی عرب اور امریکہ کے درمیان بات چیت
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بدھ کے روز واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔
اس کے علاوہ وہ امریکی سینیٹ کی بعض اہم شخصیات سے بھی ملے۔ ان میں سینیٹ میں امور خارجہ کی کمیٹی کے سربراہ ایڈ رائس، سینیٹ میں سینئر ڈیموکریٹ ایلوٹ ایڈگل اور سینیٹر اسٹیو اسکالس شامل ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران مشترکہ تعاون کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات زیربحث آئے۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے لیے اہمیت کے حامل متعدد موضوعات پر بات چیت ہوئی جن میں نمایاں ترین یمن کی حالیہ پیش رفت ، شامی بحران ، تشدد ، انتہاپسندی اور دہشت گرد جماعتوں کے خلاف جنگ ، مشرق وسطی میں امن عمل اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور ہیں۔