بحرین میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے بحرینی عوام کا احتجاج
بحرین کے عوام نے اس ملک کے ممتاز عالم دین شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے منگل کو ایک بار پھر الدراز کے علاقے میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا دیا ہے – مظاہرین نے اس بات پر تاکید کی کہ جب تک آل خلیفہ حکومت شیخ عیسی قاسم کے خلاف اپنے ظالمانہ فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی، یہ دھرنے اور مظاہرے بدستور جاری رہیں گے-
بحرین کے عوام آل خلیفہ کے کارندوں کے محاصرے میں ہونے کے باوجود شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کئے جانے اور ان کو ملک سے باہر نکالے جانے کے آل خلیفہ حکومت کے فیصلے کے خلاف گذشتہ چار ہفتوں سے دھرنا دے رہے ہیں- بحرینی مظاہرین نے تاکید کی عیسی قاسم بحرینی عوام کی ریڈ لائن ہیں اور آل خلیفہ حکومت انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی کیوں کہ عیسی قاسم کا شمار قومی شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ بحرین کے بنیادی آئین کی تدوین میں بھی شریک رہے ہیں-
بحرینی عوام نے اسی طرح عراق کے الکرادہ علاقے میں ہونے والے خونریز واقعے کی بھینٹ چڑھنے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور داعش کی جارحیتوں کے مقابلے میں عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی-