دبئی: آپ نے برج الخلیفہ کا نام تو سن رکھا ہوگا لیکن اب اس کے نام سے ایک لگثرری پانی کی بوتلیں جاری کی جائیں گی۔نئے منصوبے کے تحت یہ بوتلیں ایکسپو 2020کے لئے جاری کی جائیں گی اور یہ دنیا کی سب سے مہنگی بوتلیں ہوں گی جن میں پلاٹینیم اور ہیرے جڑے جائیں گے۔
ڈنمارک کے ماہر تیثیر ھادی کا کہنا ہے کہ ان بوتلوں کی لمبائی آدھ میٹرہوگی اور اس میں 750ملی لیٹر کرسٹل واٹر رکھاجائے گا۔یہ پانی آئس لینڈ سے درآمد کیا جائے گا اور اس بوتل کی تہہ میں LEDلگائی جائیں گی تاکہ پانی کا رنگ انتہائی خوبصورت نظر آئے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ یہ آئیڈیا2013ء میں لایا تھا اور اسے یقین ہے کہ ایک دن یہ بوتلیں دبئی کی پہچان بن جائیں گی۔ایک بوتل کی قیمت 191ڈالر(20ہزاروپے) ہوگی لیکن اس میں لگائی گئی قیمتی اشیاء کے مقابلے میں یہ قیمت زیادہ نہیں ہے۔ھادی کا کہنا تھا کہ جب وہ پہلی بار دبئی آیا تو اس کے ذہن میں یہ بات تھی کہ کیوں نہ دبئی کے لیے ایسی کوئی چیز لائی جائے جسے دیکھ کر دنیا کے لوگ دنگ رہ جائیں اور اس کی وجہ سے دبئی کی دنیا میں پذیرائی ہو۔”مجھے اس بوتل کا ڈیزائن بنانے میں تین سال لگے اور اب میں اسے ایک رفاہی تقریب میں لانچ کروں گا۔“اس کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کی پہلی تقریب ہوگی جس میں یہ بوتل لانچ کی جائے گی جو پلاٹینیم سے بنائی گئی ہے اور اس میں ایک قیراط ہیرا بھی لگایا گیا ہے اور اس بوتل کی شکل برج الخلیفہ جیسی ہوگی۔