فلوجہ آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا، عراقی وزیراعظم
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ فلوجہ آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔
سومریہ نیوز کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فلوجہ کی آزادی کا آپریشن پروگرام کے مطابق جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فضائیہ کے حملے داعش کی کمر توڑ دیں گے اور اسے حتمی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا فلوجہ میں انسانی صورتحال کا جائزہ لینے اور بے گھر ہونے والے شہریوں کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے دو خصوصی کمیٹیاں پوری تندھی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے فلوجہ میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ، فلوجہ ڈیم کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔