استنبول بم دھماکے میں مزید تین گرفتاریاں
ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کار بم دھماکے کی تحقیقات جاری رکھتے ہوئے مزید تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
گزشتہ منگل کے دن استنبول میں اس وقت کار بم دھماکہ ہوا جب اس کے پاس سے پولیس کی گاڑی گزر رہی تھی ۔ اس کار بم دھماکے کی ذمےداری کرد گروہوں نے قبول کر لی ہے۔
اس دھماکے کے بعد سے اب تک ترکی کے سیکورٹی اہلکار کم از کم بارہ افراد کو گرفتار کر چکے ہیں۔ ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں ترکی کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور پی کے کے کے درمیان روزانہ جھڑپیں ہوتی ہیں۔
ترکی کے کرد آبادی والے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں جنوری سنہ دو ہزار پندرہ میں سوروچ شہر میں بم دھماکے کے بعد ترکی کے فوجیوں اور پی کے کے کے اراکین کے درمیان اب تک متعدد خونریزجھڑپیں ہو چکی ہیں۔ ان جھڑپوں کے آغاز سے اب تک ترکی کی سیکورٹی فورسز کے پانچ سو سے زیادہ اہلکار اور پی کے کے کے چار ہزار نو سو سے زیادہ اراکین ملک کےمختلف علاقوں اور شمالی عراق میں ہلاک ہوچکے ہیں۔