افغانستان: صوبہ غزنی میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
افغانستان کی وزارت دفاع نے صوبہ غزنی میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں اس گروہ کے متعدد عناصرکی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے بدھ کے دن کہاکہ صوبہ غزنی میں واقع گروہ ( Geru ) نامی علاقے میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم سات طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان حملوں میں طالبان کا جنگی سازوسامان بھی تباہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے ہی علاقے موقر ( Moqor ) میں افغان فوجیوں نے پانچ طالبان کو گرفتار کر لیا ہے
ابھی تک طالبان نے ان حملوں کے بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
منگل کی شام طالبان نے سیکورٹی فورسز کے گیارہ اہلکاروں کو، جن میں سے زیادہ تر فوجی اور پولیس اہلکار تھے، صوبہ غزنی میں واقع ضلع اندر کے کمال خیل نامی علاقے میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ غزنی افغانستان کا ایک ایسا صوبہ ہے جس کے بعض علاقوں میں طالبان سرگرم ہیں۔