جدہ : رمضان کی آمد آمد ہے اور اس موقع پر دنیا بھر سے خوش نصیب مسلمان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔سال کے باقی ایام کی نسبت رمضان المبارک میں عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوجاتا ہے۔
رواں برس میں ایسے موقع پر جب رمضان کی آمد میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران بڑی تعداد میں آنے والے عمرہ زائرین کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت ہونے والے سعودی کابینہ کے اجلاس کے دوران خادمین الحرمین شریفین نے حکم دیا کہ ماہ مقدس کے دوران تمام معتمرین کے سفر اور قیام کو محفوظ اور ان کی ہر ممکن خدمت کو یقینی بنایا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ سعودی حکومت تمام معتمرین کی مہمان نوازی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ اس موقع پر شاہ سلمان کو حرم پاک اور مسجد نبوی کے توسیعی کام سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔