پاکستان کے پانچ نیوی افسروں کو سزائے موت
پاکستان کی نیوی ٹربیونل نے چھ ستمبر دوہزار چودہ کو کراچی نیول ڈاک یارڈ پر حملہ کیس میں ملوث پاکستانی بحریہ کے پانچ افسروں کو موت کی سزا سنائی ہے-
پاکستان کی نیوی ٹربیونل کے مطابق، بحریہ کے ان پانچوں افسروں کو دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق ثابت ہونے، بغاوت، سازش تیار کرنے اور ڈاک یارڈ میں ہتھیار لے جانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کے افراد چھ ستمبر دو ہزار چودہ کو پاکستانی بحریہ کے بعض اہلکاروں کے تعاون سے، پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کو ہائی جیک کرکے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے دو حملہ آوروں کو ہلاک جبکہ چار کو پکڑ لیا تھا۔