تمام مسائل کا حل اسوۂ حسنہ کی عمل پیروی میں ہے:شیخ ابوبکر
کالی کٹ جامعہ مرکزمیں سالانہ ختم البخاری کانفرنس کا انعقاد
کالی کٹ: ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کالی کٹ کیرالہ کے زیر اہتما م آج یہاں سالانہ اجلاس بنام ختم البخاری کانفرنس کا انعقاد نہایت ہی تزک واحتشام کیساتھ عمل میں آیا۔جس میں ملک وبیرون ممالک کے علماء مشائخ،سعادات،عمائدن اور ثقافی علما ء ہزاروں کی تعداد میں شریک رہے۔تاریخ ساز روحانی اجلاس میں درس بخاری کی آخری حدیث جامعہ مرکز الثقافہ السنیہ کے سربراہ اعلی کے بزبان فیض ترجمان ہوا۔اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد نے اپنے خصوصی خطاب میں مسلمانوں کو پابند شریعت کی تلقین کی۔انہوں نے کہاکہ مسلمان اتحاد اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔فارغین ثقافی کو الدین والنصیحہ کی رغبت دلاتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ کی عمل پیروی میں ہی دنیاء وآخرت کی بھلائی مضمر ہے۔انہو نے فارغین حضرات کو مخاطب کرکے کہاکہ فراغت کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہے،معاشرہ کی سچی رہنمائی کریں۔صرف تعلیم اور اجلاس پر انحصار ناکافی ہے۔شیخ نے امام بخاری کو سچا عاشق رسول قراردیا۔انہوں نے کہاکہ امام بخاری نے پوری زندگی میں عشق رسول کا بہترین مظاہرہ پیش کیا ہے۔اور یہی بزرگان دین کا پیغام ہے۔شیخ نے کہاکہ علماء ملک وملت کے رہنمائی اور خدمت خلق کے جذبہ کو بیداررکھیں۔اخلاص کے ساتھ دینی ودعوتی امور انجام دیں۔
کانفرنس کی صدارت سنی جمعیۃ العلماء کے صدر مولانا ای سلیمان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے انجام دیا۔تعارفی اور خیر مقدمی کلمات ڈاکٹر حسین ثقافی نے پیش کیا۔ کانفرنس کے اہم شرکاسید یوسف البخاری،سید زین العابدین،سید عمر الفاروق،ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری ہیں۔اجلاس سے جنرل منیجر مولانا سی محمد فیضی،امتیاز قادری،عبدالرحمن ثقافی کے علاوہ متعدد شخصیت نے بھی خطاب کیا۔واضح رہے جامعہ مرکز کا سالانہ اجلاس بعنوان ختم البخاری کانفرنس جنوبی ہند کا عظیم الشان اجلاس مانا جاتا ہے۔یہ ہندوستان کی واحد ریاست ہے جہاں بیک وقت عربی زبان میں چاروں مسلک کے مطابق نہایت ہی دیانتداری اور تعلیل وجرح کے ساتھ مسائل کو واضح کرنے کا ملکہ شیخ ابوبکر احمد کو ہے۔ابتک ۵۲ ہزار سے زائد علماء ملک وبیرون ممالک میں دینی ودعوتی خدمات سمیت مختلف ملی ومذہبی تنظیموں کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔سال رواں ۰۰۸ سے زائد ثقافی علماء کو خلعت وجازت سے نوازاگیا۔آخر میں صلوۃ وبردہ کے بعد سادات کیرالہ نے اپنے الگ انفرادی انداز میں بعد مسلمانوں کی سلامتی اور ملکی امن وامان کی لئے رقت آمیز خصوصی دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔
فوٹو کیپشن: جامعہ مرکز الثقافۃ کے وسیع صحن میں منعقدہ سالانہ اجلاس ختم البخاری کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے شیخ ابوبکر،اسٹیج پر دیگر اہم شرکاء وخطباء دیکھے جاسکتے ہیں۔
فوٹو کیپشن: جامعہ مرکز الثقافہ میں منعقدہ ختم البخاری کانفرن کے موقع پر فرزندان توحید ختم البخاری کے روح پرور منظر پر دعاء کرتے ہوئے۔