بغداد:عراق کے دارلحکومت بغداد میں مسجد کے قریب سبزی اور فروٹ مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے،دہشت گرد تنظیم ’’داعش نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 100افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے ۔

 ذراےُ کے مطابق بغداد کی نہراوان مارکیٹ میں مسجد کے قریب پارک کی گئی کار میں اچانک زور دار دھماکا ہوا جس سے قریبی کھڑی گاڑیومیں بھی آگ لگ گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سبزی اور پھلوں کی اس مارکیٹ میں امام موسی کاظم کے مزار پر جانے والے زائرین کا رش رہتا ہے ،دہشت گردوں نے امام موسی کاظم کے مزار پر جانے والوں کو ہی ٹارگٹ کیا ہے ۔دوسری طرف داعش نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 100سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔