افغانستان میں ہونے والے بم کے دھماکے میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔
یہ دھماکہ افغانستان کےصوبے ننگر ہار کے مرکزی شہر جلال آباد میں اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے اپنی موٹرسائیکل افغان سیکورٹی فورس کی ایک گاڑی سے ٹکرادی۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہے سیکورٹی فورس کی گاڑی میں تازہ بھرتی ہونے والے اہلکار سوار تھے جنہیں ٹریننگ کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ افغان وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بھی کہا ہے کہ اس حملے میں تیرہ افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان ، افغان فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں پر حملے کر تے رہتے ہیں۔