انقرہ: ترکی سے یونان جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر یونانی کوسٹ گارڈز نے جزیرے لسبوس کے قریب سمندر سے تین سو اڑسٹھ تارکین وطن کو بچا لیا۔ ترک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بحیرہ ایجین میں کشتی ڈوبنے کے مسافروں کی تلاش اور انہیں بچانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ڈوبنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ ترکی کے سیاحتی مقام ڈبیم کے قریب پیش آیا۔ دوسری جانب یونانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے انہوں نے تارکین وطن سے بھری کشتی کو جزیرے لیسبوس کی بندرگاہ پہنچا دیا ہے۔