دمشق: شام کے صدر بشارالاسد کی والدہ انیسہ احمد مخلوف چھیاسی سال کی عمر میںانتقال کرگئیں ۔ سابق صدر حفیظ الاسد کی اہلیہ انیسہ کئی سالوں کی علالت کے بعد دارلحکومت دمشق کے ایک ہسپتال میں چل بسیں ۔ وہ مغربی شام کے گاﺅں لتاکیا میں پیداہوئی تھیں اور سابق صدر کیساتھ 1957ءمیں شادی کی ۔
ملک کے صدارتی دفتر نے بشارالاسد کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں اظہار تعزیت کرنیوالے لوگوں کا شکریہ اداکیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق بشارالاسد انیسہ مخلوف کے پانچ بچوں میں سے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ دیگر بچوں میں بشریٰ ، باسل ، ماجد اور مہر شامل ہیں ۔