لکھنوُ:مدرسہ عربیہ اشاعت الحق مومن نگر کیمپ بیل روڈبالا گنج لکھنؤ میں تحفظ حرم کانفرنس کے سلسلے میں ایک پروگرام صد ر جمعیۃ علماء ض لع لکھنؤ مفتی محمد ابرار صاحب کی صدارت میں ہوا جس میں جانشین امام اہل سنت حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ مکہ ا ور مدینہ کی تعظیم اور خادم الحرمین اورشریفین کا تحفظ ہر مسلمان پر واجب اور ضروری ہے۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت تمام مسلمانوں کے دل میں راسخ اور پیوستہ ہو اور ہم سب کو اسکی حفاظت کے لئے تن، من،دھن سے تیار رہنا چاہئے جو لوگ مکہ اور مدینہ کو برا بھلا کہتے ہیں وہ بے ایمان ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔ مفتی محمد ابرار صاحب قاسمی نے 27جنوری2016 کو ہونے والی تحفظ حرم کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں سے شرکت کرنے اور علماء کرام کے بیانات سے مستفید ہونے کی اپیل کی۔ پروگرام کا اختتام جا نشین امام اہل سنت حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کی دعاء پر ہوا۔ پروگرام میں عبد العظیم فاروقی،مفتی ظفیرالدین قاسمی،مولانا محمد ادریس،مفتی عبد الرحمان صاحب اسعدی،مولانا محمد ریحان صاحب قاسمی،مفتی ابو الکلام صاحب،مفتی اقبال صاحب، مفتی اظہار صاحب،مولانا شعبان صاحب،مولانا احتشام صاحب،ابو طہٰ،حافظ محمدسلیم صاحب،حاجی مشتاق صاحب،قربان علی، حنیف بھائی وغیرہ نے شرکت کی۔