ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے سب سے بڑے تعمیراتی گروپ بن لادن گروپ کو جلد ازجلد جاری کام مکمل کرنے اور مزید کام نہ دینے کے اعلان کے بعد نئی مشکل کھڑی ہوگئی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے ہڑتال شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مکہ میں بن لادن گروپ کے سینکڑوں ملازمین نے ہڑتال کردی تاہم سیکیورٹی فورسز نے ہڑتال ختم کراکر دوبارہ کام شروع کرادیا۔
سب سے بڑے گروپ کی طرف سے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نوبت ہڑتال تک پہنچ جانے پر مزدورتحفظات کا شکار ہوگئے اور متبادل کام ڈھونڈنے کی کاوشیں شروع کردیں ۔ یادرہے کہ حرم شریف میں گرنیوالی کرین بن لادن گروپ کی ہی ملکیت تھی اور اس حادثے کی تحقیقات میں بن لادن گروپ کو ہی غفلت کا مرتکب قراردیاگیاتھا۔