کالی کٹ میں مرکز نیشنل اسٹوڈینس اجلاس کا انعقاد
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی ): جنوبی ہند ریاست کیرل کی مشہور ومعروف غیر سیاسی متحرک اسٹوڈینس آرگنائزیشن ایس ایس ایف کے زیر اہتمام آج یہاں جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے مرکز ریحان ویلی میں نیشنل اسٹوڈینس اجلاس کا انعقاد نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔جس میں ملک کی ۲۱؍مختلف ریاستوں کے طلبہ شریک رہے ۔اجلاس کا افتتاح ڈاکٹر محمد فاروق نعیمی نے کیا ۔انہوں نے اس موقع پر طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ منظم اور اتحاد کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ایس ایس ایف ملک بھر میں سماجی ،فلاحی ،تعلیمی ،دعوتی ملی اور مذہبی کارناموں کو بحسن خوبی انجام دے رہی ہے ۔ جس کے نتائج بہتر آرہے ہیں ۔اجلاس سے مولانا ظہیر الدین نورانی (ایس ایس نیشنل نائب صدر )نے خصوصی خطاب کیا ۔ جبکہ تہنیتی خطبہ خلیل احمد نے پیش کیا۔اس موقع پر نیشنل ممبر شپ کارڈ کا افتتاح عمل میں آیا ۔واضح رہے کہ مرکز کانفرنس کے اشتہاری اجلاس کا ایک حصہ نیشنل اسٹوڈینس میٹ ہے ۔ جس کے لئے ملک بھر میں ایس ایس ایف کے نمائندگان عوامی بیداری ریلی کا انعقاد کر رہے ہیں ۔موصولہ اطلاع کے مطابق ۶ہزار یونٹ اور نیشنل کمیٹی ،اسٹیٹ کمیٹی اور ضلعی کمیٹی کے رجسٹرڈ ممبران کے تحت ملک بھر میں ملی ومذہبی دعوتی تعلیمی ،سماجی اور فلاحی امور بحسن خوبی جاری ہیں ۔پروگرام میں قابل ذکر شرکاء محمد علی ہاشمی ،ارشاد علی ثقافی ،صدیق الامین ثقافی ،محبوب عالم ثقافی ،احمد ثقافی ،شاہد ثقافی کے ہیں ۔