دیت کی رقوم میں بڑھنےسے خونریزی کا اندیشہ ہے: سعودی مفتی اعظم
ریاض: سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے دیت کی رقوم میں مبالغے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امر خون ریزی کو عام کردینے اور انسانی خون کی حرمت ختم کردینے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
سعودی ٹی وی پر پروگرام کے دوران الشیخ عبدالعزیز نے دیت کی رقوم میں مبالغے کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں دیت کی رقم بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور اب تو یہ 3 یا 4 کروڑ ریال تک پہنچ گئی ہے۔یہ لوگوں کی زکوةمیں سے لی جاتی ہے اور غریبوں کے حق میں تنگی کا سبب بنتی ہے۔ میں اس چیز کی نصیحت نہیں کرسکتا۔سعودی مفتی اعظم نے قتل کے جرائم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک معاملہ ہے ، اس لیے کہ ان لوگوں نے بے قصور لوگوں کو ناحق اور ظلم و زیادتی کی بنیاد پر قتل کیا۔