مسلمان کبھی آئین ہند کے خلا ف نہیں جاسکتا :مولانا سید سیف عبا س نقوی
Turn off for: Urdu
با بری مسجدمقدمہ میں مسلمان عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کا منتظر
لکھنؤL: مولانا سید سیف عبا س نقوی نے جا ری اپنے بیان میں کہاکہ مسلمان وطن پر ست ہوتا ہے اسے اپنے ہندوستانی ہونے کا ثبو ت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر تاریخ کو دیکھا ئے تو مسلمان ہندوستان کے تحفظ اور بقا کی خا طر اپنی قربانیاں دیتا رہا ہے کیونکہ مسلمانوں کے پیغمبر نے کہاہے کہ وطن کی محبت ایمان کی نشانی ہے۔ نبیؐ کے اس قول کے ذیل میں جو بھی پیغمبر کو سچے دل سے چاہئے گا وہ کبھی اپنے وطن کے ساتھ دغابا زی نہیں کرے گا۔ جو لوگ کے ہندوستان میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ سچے ہندوستانی نہیں ہیں ۔وہ مطلب پر ست ، بدعنوان اور ضمیر فروش انسان ہیں ۔
مولانا سیف عباس نے کہاکہ بابری مسجد کے سلسلے میں جو فیصلہ عدالت عظمیٰ کرے اس پر ہم سب مسلمان راضی ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ سے پہلے ہندوستان میں جو بھی افراداورفرقہ پر ست تنظیمیں فتنہ و فسا د کا ماحول تیار کر رہے ہیں اور رام مندر بنانے کی بات کر رہے ہیں اصل میں ان کو ہندوستان کے آئین پر بھروسہ نہیں ہے اور ایسے لوگ عدالت عظمیٰ کی توہین کر رہے ہیں ۔ہر ہندوستانی کا فرض ہے کہ جوعدالت عظمیٰ فیصلہ کرے اس سے تسلیم کریں مگر عدالت کافیصلہ آنے سے قبل ہی کچھ فرقہ پر ست افراد و تنظیمیں ملک کے خوشگوار ماحول میں زہر گھو ل کر ایسی فضا کیوں قائم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں سکون ختم ہوجائے اس کی زندہ مثال بلند شہر کا واقعہ ہے جہاں دو جانوں کا نقصان ہوا ۔لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ ایسے سماج دشمن عنا صر پر سختی سے نگاہ رکھے ۔