تعلیم سے ہی انسان اپنی زندگی صحیح راہ اختیار کر سکتا ہے ۔حکیم عطاء الرحمن اجملی
مظفرنگر:(شاہدحسینی): مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے مو قع پر مظفر نگر کی برائٹ فیوچر سو سائٹی کے زیر اہتمام یوم تعلیم کے عنوان پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد ہوا تھا جس میں مظفر نگر کے مختلف مدارس ،اسکول کے طلباء وطالبات نے حصہ لے کر اپنے پروگرام پیش کئے تھے جن کو سو سائٹی کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا تھا انہیں میں جامعہ فیض ناصر کانام بھی شامل ہے آج برائٹ فیو چر کے صدر فیصل کا ظمی نے جامعہ میں حاضر ہو کر جامعہ کے طلباء وطالبات کو اعزاز سے نوازا اس مو قع پر ہیو مینٹی ویلفئیر سوسائٹی کے سکریٹری محمد شاہ ویز ،ساماجک ویلفئیر سو سائٹی کے محمد نفیس انصاری موجود رہے دہلی سے اے،اینڈ،ایس فارمیسی دہلی کے چیئر مین حکیم عطا ء الرحمن اجملی کی جامعہ فیض ناصر میں آمد پر استقبال کیا گیا موصوف کی آمد پر ایک نورانی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں جا معہ کے طلباء وطالبات نے قرآن کریم کی تلاوت ،نعت نبی تقاریر پیش کر کے دلوں کو منور کیا اس موقع پر حکیم عطا ء الرحمن اجملی نے کہا کہ تعلیم ہی سے انسان انسان ہے تعلیم ہی سے انسان اپنی زندگی کی صحیح راہ اختیار کر سکتا ہے اسی کے ذریعہ اپنے رب کی پہچان کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم ترقی چاہتے ہیں تو اپنی نسل نو کو تعلیم سے آراستہ کر نا ہوگا جامعہ فیض ناصر میں حاضر ہو کر خوشی ہو ئی جہاں ایک طرف قال اللہ قا ل الرسول کی تعلیم کا معیار اپنے مقام کے اعتبار بلند و بالا ہے تو دوسری طرف جامعہ میں ہندی ،انگلش میں بھی چھوٹے چھوٹے بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے یہ قاری شاہد حسینی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے دونوں تعلیم کے سلسلہ میں فکر کی اور اس میں کامیابی نظر آرہی ہے آنے والے وقت میں جامعہ فیص ناصر مزید ترقی کی راہوں کو طے کرے گا،فیصل کا ظمی صدر برائٹ فیو چر نے اپنے خیا لات کا اظہار کیا کہا کہ جا معہ فیض ناصر کے طلباء نے جو ہمارے ۱۱؍نومبر کے پروگرام میں حصہ لیا اس سے طلباء کی صلاحیت کا ہی نہیں بلکہ قاری شاہد حسینی کی محنتوں کامظاہرہ ہوا اس سے اندازہ ہوا کہ واقعی یہاں تعلیم کے سلسلہ میں طلباء پر سنجید گی کے ساتھ محنت کی جا رہی ہے یہاں حاضر ہوکر طلباء کے اندر جو سلیقہ دیکھا دل خوش ہو گیا دعا ہے اللہ اس ادارہ کو اور ادارہ کے ناظم قاری شاہد حسینی کو تمام شرو رو فتن سے محفوظ رکھے اس مو قع پر محمد فیصل ،چودھری محمد شمیم مینیجرایچ،ایچ اکیڈمی پلے ،وے ،محمد آصف خان،محمد عارف انصاری،محمد عارف تھانوی،حافظ عطا ء اللہ وغیرہ کی شر کت رہی