نظام زندگی سے پرسنل لاء کوالگ کردیتے ہیں تو ہمارا امتیاز و تشخص ختم ہوجائے گا۔مولاناطاہر
مظفرنگر (شاہدحسینی): مسلم پرسنل لاء اسلامی تہذیب کا مظہر ہےاسی لئے اس ملک میں پرسنل لاء ہماری بنیادی ضرورتوں میں شامل ہےہم اگر اپنے نظام زندگی سے پرسنل لاء کوالگ کردیتے ہیں تو ہمارا امتیاز و تشخص ختم ہوجائے گاان خیالات کا اظہار اپنےصدارتی خطاب میں مولانا محمد طاہر ندوی نے کیا موصوف اصلاح معاشرہ و شریعت بیداری مہم کے تحت جاری سلسلہ محاضرات کے چھٹے اجلاس کی صدارت کررہے تھےانہوں نے مزید کہا کہ عائلی زندگی میں میاں بیوی کے درمیان کا رشتہ ہر گھر ہر سماج ہر خاندان سے تعلق رکھتاہےاور ناواقفیت کی بناء پرسب سے زیادہ ضرب اسی رشتہ پر پڑ رہی ہے جس کی وجہ ملت اسلامیہ کابڑا نقصان ہورہا ہےمولانا نثار احمد مظاہری نے اپنے محاضرہ بعنوان "میاں بیوی کے درمیان جھگڑےوجوہات اور ان کا حل"میں سامعین کو قرآن و حدیث اور ذاتی زندگی میں تجربات سے واقف کرایا کہ پہلے زمانہ میں لوگ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کی فکر کرتے تھے اور ازدواجی زندگی کے اتار چڑھاو سے پہلے ہی واقف کرادیتے تھے آجکل اس پہلو پر توجہ کم ہوتی چلی جارہی ہے۔انہوں نے جہاں خوشگوار عائلی زندگی سے روشناس کرایا وہیں زوجین کے درمیان اختلافات کی بناء پر خاندانی نظام کے درھم برھم ہوجانے پر توجہ دلائی مولانا نے کہا کہ بچیوں کو شادی سے قبل سورہ نساء سورہ نور سورہ حجرات مع ترجمہ و تفسیر پڑ ھانا بہت مفید ثابت ہوتا ہے ان سورتوں میں عقیدہ،تعلیم،تربیت،خانگی زندگی کے مسائل سامنے آجاتے ہیں۔
مسجد قاضیان کھتولی میں منعقدہ اس پروگرام میں خصوصی خطاب مولانا محمد اعظم ندوی نے کیا اور سلسلہ وار خطابات کے پروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مجلس علمی کی نگرانی میں متعینہ موضوع پر محاضرہ تیار کیا جاتا ہے جس کوعام فہم اور سادہ زبان میں پیش کیا جاتا ہے۔اس شعبہ کے منتظم مفتی محمد عاشق صدیقی ندوی نے کہا ان پروگراموں کا مقصد شریعت کے تئیں بیداری لانا ہے اور بالخصوص حکومت وقت کی طرف سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ اور اپنے دین و شریعت پر اعتماد بحال کرنا ہے۔ اسی لئے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس مہم کا حصہ بنیں اور فائدہ اٹھائیں آئندہ منعقد ہونے والے پروگراموں میں بھی شرکت کی اپیل کی۔ پروگرام کا انتظام وانصرام مفتی مجیب الرحمن ندوی اور قاضی محمد شارق ندوی نےسنبھالا اور اپنی کوششوں سے پروگرام کو کامیاب بنایا۔تنظیم احمد کی تلاوت اور عبداللہ کی نعت پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔پروگرام میں خصوصی تعاون کرنے والے اور شرکت کرنے والوں میں ،عثمان انجینئر، حکیم منصور،مولانا آصف ضمیر ندوی،مولانا محمد ثاقب، ماسٹر عادل محسن۔سلمان حسن۔بھائی کفیل احمد، محمد رضا،محمود الحسن بھائی معاذ احمد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔نظامت کے فرائض مولانا مجیب الرحمن ندوی نے انجام دئے۔مولانا نثار احمد مظاہری کی دعاء پر پروگرام اختتام کو پہونچامظفرنگر2دسمبر(شاہدحسینی)
مسلم پرسنل لاء اسلامی تہذیب کا مظہر ہےاسی لئے اس ملک میں پرسنل لاء ہماری بنیادی ضرورتوں میں شامل ہےہم اگر اپنے نظام زندگی سے پرسنل لاء کوالگ کردیتے ہیں تو ہمارا امتیاز و تشخص ختم ہوجائے گاان خیالات کا اظہار اپنےصدارتی خطاب میں مولانا محمد طاہر ندوی نے کیا موصوف اصلاح معاشرہ و شریعت بیداری مہم کے تحت جاری سلسلہ محاضرات کے چھٹے اجلاس کی صدارت کررہے تھےانہوں نے مزید کہا کہ عائلی زندگی میں میاں بیوی کے درمیان کا رشتہ ہر گھر ہر سماج ہر خاندان سے تعلق رکھتاہےاور ناواقفیت کی بناء پرسب سے زیادہ ضرب اسی رشتہ پر پڑ رہی ہے جس کی وجہ ملت اسلامیہ کابڑا نقصان ہورہا ہےمولانا نثار احمد مظاہری نے اپنے محاضرہ بعنوان "میاں بیوی کے درمیان جھگڑےوجوہات اور ان کا حل"میں سامعین کو قرآن و حدیث اور ذاتی زندگی میں تجربات سے واقف کرایا کہ پہلے زمانہ میں لوگ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کی فکر کرتے تھے اور ازدواجی زندگی کے اتار چڑھاو سے پہلے ہی واقف کرادیتے تھے آجکل اس پہلو پر توجہ کم ہوتی چلی جارہی ہے۔انہوں نے جہاں خوشگوار عائلی زندگی سے روشناس کرایا وہیں زوجین کے درمیان اختلافات کی بناء پر خاندانی نظام کے درھم برھم ہوجانے پر توجہ دلائی مولانا نے کہا کہ بچیوں کو شادی سے قبل سورہ نساء سورہ نور سورہ حجرات مع ترجمہ و تفسیر پڑ ھانا بہت مفید ثابت ہوتا ہے ان سورتوں میں عقیدہ،تعلیم،تربیت،خانگی زندگی کے مسائل سامنے آجاتے ہیں۔
مسجد قاضیان کھتولی میں منعقدہ اس پروگرام میں خصوصی خطاب مولانا محمد اعظم ندوی نے کیا اور سلسلہ وار خطابات کے پروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مجلس علمی کی نگرانی میں متعینہ موضوع پر محاضرہ تیار کیا جاتا ہے جس کوعام فہم اور سادہ زبان میں پیش کیا جاتا ہے۔اس شعبہ کے منتظم مفتی محمد عاشق صدیقی ندوی نے کہا ان پروگراموں کا مقصد شریعت کے تئیں بیداری لانا ہے اور بالخصوص حکومت وقت کی طرف سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ اور اپنے دین و شریعت پر اعتماد بحال کرنا ہے۔ اسی لئے ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس مہم کا حصہ بنیں اور فائدہ اٹھائیں آئندہ منعقد ہونے والے پروگراموں میں بھی شرکت کی اپیل کی۔ پروگرام کا انتظام وانصرام مفتی مجیب الرحمن ندوی اور قاضی محمد شارق ندوی نےسنبھالا اور اپنی کوششوں سے پروگرام کو کامیاب بنایا۔تنظیم احمد کی تلاوت اور عبداللہ کی نعت پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔پروگرام میں خصوصی تعاون کرنے والے اور شرکت کرنے والوں میں ،عثمان انجینئر، حکیم منصور،مولانا آصف ضمیر ندوی،مولانا محمد ثاقب، ماسٹر عادل محسن۔سلمان حسن۔بھائی کفیل احمد، محمد رضا،محمود الحسن بھائی معاذ احمد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔نظامت کے فرائض مولانا مجیب الرحمن ندوی نے انجام دئے۔مولانا نثار احمد مظاہری کی دعاء پر پروگرام اختتام کو پہونچا