اصلاح معاشرہ وشریعت بیداری مہم کے تحت جاری سلسلہ محاضرات کا پانچواں اجلاس

مظفرنگر(شاہدحسینی):اصلاح معاشرہ وشریعت بیداری مہم کے تحت جاری سلسلہ محاضرات کا پانچواں اجلاس ’’بعنوان والدین اور اولاد کے حقوق و ذمہ داریاں ‘‘ایور گرین پبلک اسکول اسلام نگر بھوڈ کھتولی میں زیر صدارت ممتاز بزرگ عالم دین مولانا بشیرالدین قاسمی منعقد ہوا جس میں انہوں نے سامعین کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ انسان ساری کائنات کا مخدوم ہے سلسلہ نبوت انسانوں کی رہنمائی کے لئے ہے تمام انبیاء مذہب اسلام لے کر آئے اور آخر میں حضت محمد مصطفیؐ بھی یہی دین لے کر آئے جو آخری ہے اس کی اپنی تہذیب ہے جس سے اسلام باقی ہے اگر تہذیب نہیں رہے گی تو شکلیں تو رہیں گی مگر اسلام نہیں رہے گا مولانا محمد طاہر ندوی نے اپنے محاضرے میں اولاد کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ اسلام صرف چند عبادات کا نام نہیں بلکہ تہذیب کا اور طرز زندگی کا نام اسلام ہے نسل نو کو اس تہذیب سے واقف کرانا ہر والدین کی ذمہ داری ہے اگر اولاد کی صحیح تعلیم کا انتظام نہیں کیا گیا تو ان کی بڑی حق تلفی ہو گی پہلے والدین بچوں کی مادری زبان اور تہذیب کی فکر کرتے تھے اب اس پہلو کی طرف توجہ کم ہو گئی ہے جس کے سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے آج بھی والدین کو اس پر توجہ کر نے کی ضرورت ہے اور اولاد کو ان کی اپنی اسلامی تہذیب سے آشنا کرا نے کی ضرورت ہے ہماری بد قسمتی ہے کہ یہ سب چیزیں ہمارے نظام سے نکلتی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ لڑ کے اور لڑ کی کی بنیادی ضروریات میں سے یہ ہے کہ انہیں تعلیم سے آراستہ کیا جا ئے ادب اور تہذیب ہر بچے کی بنیا دی ضروریات زندگی میں سے ہے والدین کے حقوق فرائض پر محاضرہ دیتے ہو ئے مولانا محمد علی جو ہر قاسمی نے کہا کہ والدین کے حقوق پر قرآ و حدیث میں بہت فضائل وارد ہو ئے ہیں والدین کی فضیلت سمجھنے کے لئے ہمیں غور کر نا چاہئے کہ اللہ پاک نے اپنے شکر کے ساتھ والدین کا شکریہ اداکر نے کا ذکر فرمایا ہے آج ہمارے معاشرے میں بوڑھے والدین کااستحصال کیا جا رہا ہے اولاد جوان ہو جاتی ہے تو والدین اس کو بوجھ لگنا شروع ہو جاتے ہیں خصوصی خطاب میں مولانا اعظم ندوی نے سلسلہ وار خطابات کے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ علماء کی نگرا نی میں ایک خاص مو ضوع پر محاضرہ تیار کیا جاتا ہے جس کو عام فہم اور سادہ زبان میں پیش کیا جا تا ہے اس اجلاس کے آخر میں سوال وجواب کا سیشن اس لئے رکھا گیا ہے کہ اگر کو ئی بات محاضرہ کے دوران سمجھ میں نہیں آسکی ہو تو اسی سوال کی شکل میں معلوم کرلیں سوالات و جوابات کے دونو محاضرین اور اس شعبہ کے منتظم مفتی عاشق صدیقی نے دئے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے مفتی صاحب نے کہا کہ یہ بچے پوری قوم و ملت کا سر مایہ ہیں بچے ہماری سب سے قیمتی امانت ہیں اگر ان کا حق ادا نہیں کیا تو اس کے غلط نتائج ثابت ہو ں گے جو ہمیں بھگتنے ہو ں گے