مصری مسافر بردار طیارے کے حادثے کی ذمہ داری صیہونی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کر لی۔
مصر کا، اے تین سو بیس، مسافر بردار یہ طیارہ، پیرس سے قاہرہ جا رہا تھا جو جمعرات کی رات بحیرہ روم کی فضا میں ریڈار سے لاپتہ ہو گیا۔ اس سے قبل مصر کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا تھا کہ اس بات کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ طیارہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ البتہ انھوں نے کہا کہ جب تک طیارے کی صورت حال مکمل واضح نہیں ہو جاتی اسے لاپتہ ہی قرار دیا جائے گا۔ اس طیارے میں مجموعی طور پر چھیاسٹھ مسافر سوار تھے جن میں مصر کے تیس، فرانس کے پندرہ، عراق کے دو، اور کویت، سعودی عرب، سوڈان، چاڈ، الجزائر اور کینیڈا کا ایک ایک مسافر شامل ہے۔