میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر ایران نے اٹھائ آواز
ایران کے ادارہ ثقافت و رابطہ اسلامی نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ میانمارکے مسلمانوں پر مظالم ، انہیں ایذا رسانی، ان کی نسل کشی اور در بدری انتہا پسندوں کے گذشتہ اقدامات کا ہی تسلسل ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کے مسلمان دنیا کی سب سے زیادہ مظلوم اقلیت ہیں جنھیں ہمیشہ ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے – ایران کے ادارہ ثقافت و رابطہ اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی حکومتوں کی بے توجہی بھی میانمار کے مسلمانوں کا قتل عام جاری رہنے کا سبب بنی ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کو زمین ، تعلیم عام سہولتوں اور انسانوں کے بنیادی ترین حق یعنی جینے کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے اور روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام ، ان کے لاپتہ ہونے اور بے گھر ہونےوالوں کی تعداد میں ہرروز اضافہ ہورہا ہے –