صفا بیت المال کی جانب سے مستحق غرباء میں وظائف کی تقسیم
حیدرآباد: صفا بیت المال کے زیر اہتمام جہاں مختلف رفاہی و فلاحی خدمات انجام دی جاتی ہیں، وہیں شہر حیدرآباد کی مختلف سلم بستیوں میں مقیم بے سہارا بیواؤں، مستحق معذورین، نیزدائمی امراض کا شکار غریب بیماروں اور مستحق غرباء میں وظائف دیئے جاتے ہیں اور ان مستحقین کی سہولت کے لیے دو مہینہ یا تین مہینہ کی رقم ایک ساتھ دی جاتی ہے، الحمدللہ اس ماہ بھی23؍جولائی بروز اتوار 55؍بے سہارا بیواؤں، معذوروں اور مستحق غرباء میں دو ماہ کے وظائف فی کس 2000؍ روپیے جملہ 1,18,000روپیے تقسیم کیے گئے، اور ان میں سے بعض کو تین ماہ کی رقم جاری کی گئی۔ واضح ہو کہ صفا بیت المال کی جانب سے قائم کردہ شعبہ سروے کے تحت شہر کی مختلف سلم بستیوں میں مقیم انتہائی مستحق خاندانوں کی تحقیق کا سلسلہ جاری ہے، تحقیق کے درمیان مستحق پائے جانے والے خاندانوں میں سفید استحقاق کارڈ جاری کرکے استحقاق کی بنیاد پر ان میں ماہانہ وظائف کے علاوہ طبی، تعلیمی، ہنگامی اور جزوی امداد جاری کی جاتی ہے، ٹرسٹیانِ صفا بیت المال نے اہلِ خیر حضرات سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ ان بیواؤں کے وظائف کی ذمہ داری لے کر ان کی ڈھارس باندھنے میں معاونت کریں۔ ایک بیوہ کو ماہانہ 1000؍ روپیے سالانہ 12,000روپیے کے اخراجات ہیں۔ تعاون کے لیے فون نمبر24551314، 9394419820پر ربط کریں۔