تخریبی سیاست ملک وملت کیلئے ناسور ہے آلاپیوزہ میں سنی اسٹوڈینس فیڈریشن کی گولڈن جبلی اعلانیہ کانفرنس سے شیخ ابوبکر کا خطاب

کالی کٹ (عبدالکریم امجدیریاست کیرالامیںمذہبی ہم آہنگی کا ورثہ بہت قدیم اور مضبوط ہے ۔یہاں فرقہ وارانہ پولرائزیشن کی تمام سازشیں بے سود ہوں گی ۔کیرل کی گنگا جمنی تہذیب ،آپسی بھائی چارہ ،قومی یکجہتی قابل رشک ہے ۔جو کسی بھی فرقہ وارانہ بیانات یا اقدامات سے نہیںٹوٹے گا ۔مذکورہ خیالات کا اظہار آلاپوزہ میں منعقدہ سنی اسٹوڈینس فیڈریشن کی گولڈن جبلی اعلانیہ کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کیا۔شیخ نے کہاکہ سیکولر کیرالافرقہ وارانہ پولرائزیشن کی سازش کو مسترد کردے گا ۔یہاں ایک مضبوط کمیونٹی ہے جو اسے برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔شیخ نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتیں ہمارے اتحاد کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیںہے ۔ہم یہاںمل جل کر قوم وملت کی فلاح وبہبودی کے تئیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں ۔فرقہ ورانہ ،انتہاپسندی کسی بھی سماج میں ہو تو مذہبی رہنماں اسکے خلاف ایکشن لیں ،سماج میںزہریلے بیانات ،انتہا پسندی امور کے خلاف مذہبی قائدین آگے آئیں۔اس کام کے لئے اسلامی رہنما روایتی علمانے عملی طور پر کام کیا ہے ۔بقیہ لوگوں کوبھی ایسا ہی کرناچاہئے ۔


گرانڈ مفتی نے کہاکہ اسلام کے پیروکار یعنی اہل سنت والجماعت کا مقصد غربت اور جہالت کا خاتمہ ہے ۔اپنے عقائد پر سمجھوتہ کئے بغیر قیام امن اور تعلیم کا فروغ کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تخریبی سیا ست اپنے سیاسی فائدہ کے لئے مذاہب کو تنازع کے طور پرپیش کرکے برادریوں کے درمیان تقسیم کرنے کوشش کرتے ہیں۔ جو ملک وملت کے لئے ناسور ہے ۔شیخ نے کہاکہ سیاسی ہتھکنڈا سے ہوشیار رہنا چاہئے ،کسی بھی طرح کے تشدد کو مذہب سے نہ جوڑا جائے ۔شیخ نے کہاکہ ایس ایس ایف امن کیلئے کام کرتی ہے ،سماج سے برائیوں کا خاتمہ ،اخلاقی اور معاشرتی پیغام کو عام کرنا ہے ۔انہوں نے افسوس جتاتے ہوئے کہاکہ قومی سطح پر مسلمان تعلیمی پسماندگی کے شکار ہیں جوکہ ایس ایس ایف اپنے منصوبوں اور مضبوط لائحہ عمل کے ذریعہ اسکے خاتمہ کیلئے کوشش کر رہی ہے ۔شیخ نے کہاکہ ایس ایس ایف اپنے ذیلی یونٹوں کے ذریعہ الگ الگ گائوں کو گود لیکر کام کرے گی اور انہیں قومی دھارے سے جوڑے گی ۔کانفرنس کی صدارت نظام الدین پھلی نے کی،جنرل سکریٹری سی این جعفر نے بھی خطاب کیا ۔واضح رہے کہ ایس ایس ایف انڈیا کی ۱۷ ریاستوں میں انہاس انڈیا پروگرام کے تحت اعلانیہ گولڈن جبلی کانفرنس کاانعقاد کررہی ہے ۔واضح رہے کہ ایس ایس ایف تنظیم نے اپنے ۵۰؍سالہ مدت میں سماجی ،تعلیمی،اور رفاہ عامہ جیسے تاریخ ساز کام کو انجام دیا ہے ۔ آئندہ گولڈن جبلی تک ملک بھر میں تعلیمی انحطاط کودور کرنا اور امت مسلمہ کی دینی وملی نمائندگی کے لئے قوم کو بہترین لیڈر فراہم کرنا ہے تاکہ قوم مسلم کا مستقبل روشن وتابناک رہے ۔